وقتِ اشاعت: Tuesday, 05 February, 2008, 23:25 GMT 04:25 PST   یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں مکین اور ہیلری کوسبقت حاصل ہے   جان مکین کو ریپبلیکن امیدواروں پر واضح برتری حاصل ہے امریکہ کے صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں ریپبلیکن امیدوار کو واضح جبکہ ڈیموکریٹ امیدوار میں ہیلری کلنٹن نے اپنے حریف باراک اوبامہ پر معمولی برتری حاصل کر لی ہے۔ ڈیموکریٹ امیدواروں میں ہیلری کلنٹن نے دو بڑی ریاستوں، نیویارک اور کلیفورنیا،میں کامیابی حاصل کی ہے۔ باراک اوبامہ نے زیادہ ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے لیکن ان کے مندوبین کی تعداد ہیلری کلنٹن سے کم ہے۔ ریپبلیکن امیدواروں میں جان مکین 522 مندوبین جیت کر باقی امیدواروں پر واضح برتری حاصل کر چکے ہیں۔ ریپلیکن امیدواروں میں مٹ رومنی 223 مندوبین کی کامیابی کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔ مائیک ہاکابی 142 مندوبین کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ باراک اوباما کو جورجیا،الینوئس، دلاویئر، الیبامہ، اُتھا، شمالی ڈیکوٹا، کینساس، کونیکٹیکٹ، مینیسوٹا، کولوراڈو ادھا، الاسکا اور مسوری میں کامیابی حاصل ہوئی۔ جبکہ نیویارک، آرکنساس، ٹینیسی، نیوجرزی، ایریزونا، کیلیفورنیا، اوکلوھاما اور میسیچوسٹ میں ہیلری کلنٹن کو برتری حاصل کی ہے ہیلری کلنٹن کو باراک اوبامہ پر تقریباً ایک سو مندوبین کی برتری حاصل ہے جبکہ امیدوار کو پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے دو ہزار سے زاہد مندوبین کی ضرورت ہوتی ہے۔ تازہ ترین نتائج کے مطابق منگل کو صدارتی امیدواروں کی نامزدگیوں کے لیے ڈالے جانے والے ووٹوں میں ہیلری کلنٹن کو آٹھ ریاستوں سے 725 مندوبین کی حمایت حاصل ہو چکی ہے جبکہ باراک اوبامہ کو 625 مندوبین کی حمایت حاصل ہے۔ ہیلری کلنٹن نے آٹھ ریاستوں میں جبکہ باراک اوبامہ نے تیرہ ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ہر پرائمری الیکشن میں فاتح امیدوار کو ڈیلیگیٹ ملتے ہیں جو رسمی طور پر پارٹی کی طرف سے اصل صدارتی انتخاب کے لیے امیدوار کی نامزدگی کرتے ہیں۔منگل کو ہونے والے انتخابات میں بیالیس ایسے ڈیلیگیٹس کو چنا جائے گا۔ میکین کے بارے میں خیال ہے کہ وہ نیویارک، نیو جرزی، ایریزونا، کونیکٹیکٹ اور دیلاویئر میں متوقع فاتح ہیں۔ ریپیبلیکن پارٹی کے میکین اپنے حریفوں میں سے آگے ہیں آج کا دن امریکہ سیاست میں ’سپر ٹیوزڈے‘ کے نام سے جانا جا رہا ہے اور چوبیس ریاستوں میں پرائمری ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ان میں سے ویسٹ ورجینیا پہلی ایسی ریاست ہے جس نے پرائمری کے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق ریپبلیکن پارٹی کے مائیک ہکابی کامیاب رہے ہیں۔ شمالی امریکہ میں بی بی سی کے ایڈیٹر جسٹن ویب کہتے ہیں کہ ایک بات واضح ہے آج جو بھی امیدوار بری کارکردگی دکھائے گا وہ مقابلے سے باہر ہو جائے گا۔ دونوں جماعتوں کے امیدواروں نے سپر ٹیوزڈے سے قبل ٹیلی ویژن پر صبح صبح ووٹروں سے ایک بار پھر اپنی اپنی حمایت کے لیے درخواست کی۔ واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی میں شائع ہونے والے رائے عامہ کے ایک قومی جائزے کے مطابق ریپیبلکن امیدوار میکین اپنے حریفوں سے کافی آگے ہیں۔ بی بی سی کے جیمز کوماراسامی کا کہنا ہے کہ بہت بڑی انتخابی مہم اچانک چند امیدواروں پر مرکوز ہو گئی ہے۔